کانگریس نے کھادی گرام ادیوگ آیوگ کے اس سال کے کلینڈر اور ڈائری پر
بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جگہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر شائع کئے
جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ مہاتما گاندھی کی شخصیت عظیم تھی
اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔کانگریس کے ترجمان
ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پارٹی کی معمول کی پریس
بریفنگ میں کہا کہ کھادی کے 2017 کے کلینڈر اور ڈائری پر وزیر اعظم کی
تصویر شائع ہوئی ہے اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔کھادی کی سوچ، کھادی کے اشتہارات ، کھادی سے تعلق اور اسے چرخے پر باپو کے علاوہ کسی اور کا حق نہیں ہو سکتا۔